ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

جدہ اور مکہ مکرمہ میں موسلا دھار بارش سے ٹریفک کا نظام متاثر

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب کے شہر جدہ اور مکہ مکرمہ میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے۔

شدید بارش سے جدہ اور مکہ روڈ پر ٹریفک کا نظام متاثر ہوگیا جبکہ موسم کی ناموافق صورتِ حال کی وجہ سے جدہ ایئرپورٹ پر مسافروں کا غیر معمولی رش ہے۔

بارش کے باعث پروازوں کے عملے کو ایئرپورٹ پہنچنے میں مشکلات پیش ہیں جس سے فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shaza Shaaban (@shazashaaban)

پاکستان ایئر لائن کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ جدہ ایئرپورٹ پر عملہ مسافروں کی راہنمائی کے لیے موجود ہے، مسافروں سے گزارش ہے کہ اپنی فلائٹ کے لیے ایرپورٹ پانچ گھنٹے پہلے پہنچیں تاکہ ٹریفک جام میں نہ پھنسیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ مسافر پی آئی اے کی ہیلپ لائن، جدہ پی آئی اے آفس اور اپنے ٹریول ایجنٹ سے اپنی پرواز کی روانگی کا وقت معلوم کر سکتے ہیں تاکہ مسافروں کو اپنی پرواز کے حوالے سے دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں