اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول شو ’جیتو پاکستان‘ میں 48 لاکھ کی گاڑی نکل آئی۔
اے آر وائی ڈیجیٹل پر گزشتہ روز جیتو پاکستان کا رمضان میں پہلا پروگرام نشر کیا گیا جس میں موٹر سائیکلوں سمیت ڈھیروں انعامات بانٹیں گے اور اسی پروگرام میں دو خواتین لبنیٰ اور فاطمہ کی 48 لاکھ کی گاڑی بھی نکلی۔
ویڈیو میں گاڑی نکلنے پر لبنیٰ نامی لڑکی کو خوشی سے سرشار دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ ثنا جاوید، فہد مصطفیٰ اور عدنان صدیقی کی جانب سے مبارکباد دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔
میزبان نے لبنیٰ اور فاطمہ کو گاڑی میں بٹھا کر تھوڑی اسٹیج پر گاڑی بھی چلائی اور اس دوران شو میں شریک لوگ بھی تالیاں بجاتے دکھائی دیے۔
واضح رہے کہ افطار کے بعد جیتو پاکستان اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جاتا ہے جس میں شہریوں کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے اور مقابلوں میں حصہ لے کر ڈھیر سارے انعامات بھی جیتتے ہیں۔