تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

ایما زون کے مالک دنیا کے امیر ترین آدمی قرار

واشگنٹن: دنیا کے امیر ترین افراد کی نئی فہرست سامنے آگئی جس کے مطابق بل گیٹس اب دنیا کے امیر ترین شخصیت نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کل شام تک تو دنیا کے امیر ترین انسان کا اعزاز مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے پاس تھا لیکن آج  ان سے یہ اعزاز چھن گیا اور اب دنیا کے امیر ترین انسان ہونے کا اعزاز  ایما زون ڈاٹ کام کے مالک کے نام ہوگیا۔

ایمازون کے مالک جیف بیزوس اب دنیا کے امیر ترین آدمی بن گئے ہیں،ان کے اثاثوں کی مالیت 91 ارب ڈالر  تک پہنچ گئی جس کے بعد چار سال تک دنیا کے امیرترین شخصیت بل گٹیس سے یہ اعزاز چھن گیا۔

ایمازون کے مالک جیف بیزوس کے اثاثوں میں1.8 فیصد اضافہ ہوا ہے اور مارکیٹ میں ان کے شیئرز کی مالیت میں 1071.31 ڈالر اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اثاثوں کی مالیت 91 ارب ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ چار سال تک دنیا کے امیر ترین شخصیت کا اعزاز اپنے پاس رکھنے والے بل گیٹس کے اثاثوں کی مالیت اس وقت 82 ارب ڈالر ہے۔

Comments

- Advertisement -