پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

جیف بیزوس کی شادی کی تیاریاں، تقریب کیلیے مختص رقم نے ہوش اڑا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص، ایمازون کے بانی اور ایگزیکٹو چیئرمین جیف بیزوس رواں ماہ اپنی منگیتر لارین سانچیز سے شادی کرنے والے ہیں۔

اگر غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس پر یقین کیا جائے تو جیف بیزوس 28 دسمبر 2024 کو ایک شاہانہ ونٹر ونڈر لینڈ پر مبنی شادی کی تقریب کیلیے تیاری میں مصروف ہیں۔

دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص امریکی ریاست کولوراڈو کے شہر ایسپن میں شادی کی تقریب پر 600 ملین ڈالر خرچ کریں گے۔ پرتعیش شادی میں بل گیٹس، لیونارڈو ڈی کیپریو اور اردن کی ملکہ رانیا اور دیگر کئی ستارے اور مشہور شخصیات کی شرکت کا امکان ہے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: جیف بیزوس نے منگنی کر لی

لارین سانچیز نے ایک انٹرویو میں شادی کا اشارہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ آپ جانتے ہیں بک ٹور اور ان گرانٹیز کو بنانے میں میرا بہت وقت اور پھر چھٹیاں گزر گئیں، میرے پاس ایک Pinterest ہے میں ہر دوسری دلہن کی طرح ہوں۔

جیف بیزوس نے 1994 میں ای کامرس کی بڑی کمپنی Amazon کی بنیاد رکھی تھی۔ 2021 میں کمپنی کے ایگزیکٹو چیئرمین بننے کیلیے انہوں نے سی ای او کا عہدہ چھوڑ دیا تھا، وہ اب بھی کمپنی کے 10 فیصد کے مالک ہیں۔

وہ اور ان کی سابق اہلیہ میک کینزی نے 25 سال کے بعد 2019 میں طلاق لی تھی۔ دنیا کی نامور شخصیت نے کمپنی کے 16 فیصد حصص کا ایک چوتھائی حصہ میک کینزی کو منتقل کیا تھا۔

فوربس کے مطابق 22 دسمبر 2024 تک ایمازون کے بانی کی مجموعی مالیت 238.5 بلین ڈالر ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں