جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ایمیزون کے مالک کا عہدے سے دستبرداری کا اعلان، نیا سربراہ کون ہوگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: دنیا کی مشہور آن لائن کمپنی "ایمیزون” کے بانی اور مالک جیف بیزوس نے کمپنی کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر (سی ای او) کے عہدے سے دستبرداری کا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کمپنی ملازمین کے نام اپنے ایک مراسلہ میں جیف بیزوس کا کہنا تھا کہ کمپنی کے سی ای او کے منصب سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ میں پر جوش ہوں کہ میں "ایمیزون بورڈ” کے ایگزیکٹو چیئرمین کی حیثیت سے کام کروں گا اور اینڈی جسی کمپنی کے نئے سی ای او ہوں گے، مجھے اینڈی جیسی پر پورا اعتماد ہے۔ وہ ایک بہترین لیڈر ثابت ہوں گے

- Advertisement -

جیف بیزوس کا کہنا تھا کہ ایمیزون بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ایگزیکٹو چیئرمین کی حیثیت سے ان کا کردار انہیں کمپنی سے منسلک رہنے کا موقع فراہم کرے گا۔ بقول ان کے اس کے بعد وہ ڈے 1 فنڈ، بیزوز ارتھ فنڈ، بلیو اوریجن، دی واشنگٹن پوسٹ اور دیگر معاملات پر بھی توجہ دینے کے قابل ہوجائیں گے۔

جیف بیزوس اب کمپنی کے میڈیا اور خلائی پروگراموں سے متعلق بعض اہم منصوبوں پر زیادہ توجہ دینا چاہتے ہیں اسی لیے اس عہدے سے سبکدوش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

ستاون سالہ جیف بیزوس کی ملکیت اور اثاثوں کی مجموعی مالیت تقریبا ًدو سو ارب ڈالر ہے اور اس وقت وہ دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

واضح رہے کہ تیس برس قبل جیف بیزوس نے اس کمپنی کی ابتدا ایک آن لائن بک اسٹور سے کی تھی اور پھر اسے ایک غیر مثالی کمپنی میں بدل ڈالا جو اب ہر چھوٹی سے بڑی چیز فروخت کرتی ہے، ایسا کرتے کرتے جیف بیزوس جہاں دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے وہیں کمپنی بھی وسیع تر ہوتی گئی اور فلمیں، ویب سیریز اور براہ راست کھیل کے مقابلے تک نشر کرنے لگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں