تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ایمازون کے بانی کی مہنگی ترین طلاق، اہلیہ کو 35ارب ڈالر ملیں گے

واشنگٹن : دنیا کے امیر ترین انسان اور ایمازون کے بانی جیف بیزوس اور اہلیہ کی 25 برس بعد راہیں جدا ہوگئیں، علیحدگی معاہدے کے مطابق جیف کی اہلیہ کو شادی ختم ہونے پر 35ارب ڈالر کی خطیر رقم لے گی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ تین برس سے دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز اپنے نام کرنے والے ایمازون کے بانی نے 25 برس بعد اپنی اہلیہ سے راہیں قانونی طور پر جدا کرلی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ امیر ترین جوڑے کے درمیان طلاق کی کوئی اہم وجہ تو سامنے نہیں آئی البتہ امریکی میگزین نے دعویٰ کیا تھا کہ جیف امریکی نشریاتی ادارے کی سابقہ ہوسٹ لورین سینچیز سے تعلقات تھے جس پر ان کی اہلیہ نے انہیں متنبہ بھی کیا تھا مگر وہ نہیں مانے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ جیف بیزوس کی اہلیہ طلاق کے بعد ایمازون میں 4 فیصدر حصحص (شیئرز) کی مالک بن جائیں گی لیکن وہ واشنگٹن پوسٹ اور جیف کی خلائی فرم بلیو اوریجن میں حصّہ نہیں لیں گی۔

واضح رہے کہ جیف اور ان کی اہلیہ کے درمیان طلاق معاہدے سے قبل جیف بیزوس آن لائن خریداری کی کمپنی میں 16اعشاریہ 3 فیصد شیئرز کے مالک تھے۔

برطانونی میڈیا کا کہنا ہے کہ جیف کو ایمازون میں 25 فیصد حصّہ اپنی اہلیہ میکنزی کو دینا پڑے گا جس کے بعد جیف ایمازون کے 75 فیصدر حصّے کے مالک رہ جائیں گے۔

خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مکینزی نے معاہدے کے تحت ملنے والے شیئرز کا ووٹنگ کا اختیار سابق شوہر کو دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جیف بیزوس نے 1994 میں ایمازون کا آغاز کیا تھا اور اسی وقت سے میکنزی اور جیف ایک ساتھ زندگی گزار رہیں ہیں۔

فوربز میگزین کے مطابق جیف کی کمپنی ایمازون نے گزشتہ برس 232 ارب ڈالر کا کاروبار کیا تھا اور اس کمائی سے جیف نے اہل خانہ کے ہمراہ 131 ارب ڈالر کا منافع لیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ جیف بیزوس اور میکنزی سے قبل سنہ 1999 امریکی ارب پتی ایلس ویلڈرسٹین اور ان کی اہلیہ کے درمیان ہونے والی علیحدگی دنیا کی مہنگی ترین طلاق تھی جس کے بعد ایلس کی اہلیہ کو تقریباً 4 ارب ڈالر ملے تھے۔

Comments

- Advertisement -