منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

جمائما نےعمران خان کی منی ٹریل سے متعلق 15 سال پرانا ثبوت ڈھونڈ نکالا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان نے کہا ہے کہ 15 سال قبل کی بینک اسٹیٹمنٹ مل گئی ہے جس سے عدالت میں بنی گالہ اراضی خریدنے کے لیے منی ٹریل کوثابت کیا جا سکے گا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان نااہلی کیس میں اثاثہ جات کی دستاویزات پیش کرنے کے حوالے سے ہمیشہ مدد کرتی آئی ہیں اور اب لندن فلیٹس اور بنی گالہ اراضی کی خرید و فروخت کے حوالے سے اہم ثبوت ثابت ہوانے والے 15 سال پرانی اہم دستاویز ڈھونڈ نکالی ہے جسےعدالت میں بہ طور ثبوت پیش کیا جا ئے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تحریر کیے گئے اپنے ایک پیغام میں جمائما خان نے کہا کہ بلآخر 15 سال پرانا بینک اسٹیٹمنٹ مل گیا ہے جس سے عمران خان کی بیان کی گئی منی ٹریل کو درست ثابت کیا جا سکے گا۔

 اپنے پیغام میں جمائما خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی منی ٹریل ثابت ہو چکی ہے لہذا براہ مہربانی اب اصل مجرموں کے پیچھے جائیں اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کریں۔

خیال رہے 3 مئی کو مسلم لیگ (ن)  کے رہنما حنیف عباسی کی جانب سے عمران خان کو نااہل قرار دینے کے لیے پٹیشن دائر کی گئی تھی جس میں عمران خان کے اثاثہ جات کے حوالے سے سوالات اٹھائے گئے تھے اور منی ٹریل طلب کی گئی تھی۔

اس حوالے سے عدالت نے عمران خان کے لندن فلیٹس کی فروخت اور بنی گالہ میں خریدی گئی اراضی کے دستاویزات طلب کیے تھے جس کی منی ٹریل میں چند دستاویز کم تھیں جو کہ آج بقول جمائما خان مل گئی ہے جو منی ٹریل کو صاف اور شفاف ثابت کرنے میں مدد گار ثابت ہوگی۔

خیال رہے اس سے قبل بھی جمائما خان سوشل میڈیا پرعمران خان کی حمایت کرتی آئی ہیں اور لندن فلیٹ کی فروخت اور بنی گالہ اراضی کی خریداری کے حوالے سے عمران خان کے بتائے گئے منی ٹریل کو درست قرار دیتی رہیں.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں