جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

جمائما کا پاکستانیوں سے سوال

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: وزیر عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستانیوں سے سوال کیا ہے کہ نصرت فتح علی خان کے گیت کا ترجمہ کیسے تلاش کروں؟

تفصیلات کے مطابق جمائما کا شمار سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بہت فعال صارفین میں ہوتا ہے، وہ اکثر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین سے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتی رہتی ہیں۔

گزشتہ روز انھوں نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ پاکستانی فالوورز سے ایک سوال ہے، کیا کوئی مجھے بتا سکتا ہے کہ میں نصرت فتح علی خان کے گیت اتھرا عشق نئیں سون دیندا کا انگریزی ترجمہ کیسے تلاش کروں؟

اگرچہ جمائما نے یہ ٹویٹ تین گھنٹے کے بعد ڈلیٹ کر دیا تاہم ٹویٹ کے جواب میں سوشل میڈیا صارفین ان کی مدد کو آئے اور نصرت فتح علی خان کے اس گیت کے حوالے سے جوابات دیے۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ نصرت فتح علی خان کی قوالیوں کو ترجمہ کرنا ناممکن ہے، ایک ٹویٹر ہینڈل ندیم تاج نے لکھا حقیقت کو کسی ترجمے کی ضرورت نہیں، یہ آپ کے دل پر اثر کرتا ہے، میرا مطلب ہے کہ یہ موسیقی دل کو چھو لینے والی ہے تو آپ انگریزی ترجمہ کے بارے میں کیوں سوچتی ہیں؟

ایک صارف نے ان کو پاکستان کے وزیر اعظم اور ان کے سابق شوہر عمران خان سے مدد لینے کا مشورہ دے دیا، فلک شیر نے لکھا فی الحال یہ گیت صرف پنجابی زبان میں ہے اور اس کا انگریزی میں ترجمہ نہیں کیا گیا، آپ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے مدد حاصل کر سکتی ہیں، ان سے رابطہ کریں۔

ایک اور صارف چاند بابو نے لکھا عمران خان صاحب سے رابطہ کریں وہ آپ کو بہترین ترجمہ کر کے دیں گے۔ عمران خان صاحب خود عظیم نصرت فتح علی خان کے بہت بڑے پرستار ہیں، اور نصرت صاحب عمران خان کے مداح تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں