لندن : عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے شکوہ کیا کہ میرے گھر کے باہر مظاہرے میں بچوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ن لیگ کی جانب سے گھر کے باہر احتجاج کرنے کے اعلان کی تصویر شیئر کی۔
جمائما نے اپنے بیان لکھا کہ میرے گھر کے باہر مظاہرے کئے جارہے ہیں، جس میں میرے بچوں کو نشانہ بنایا جار ہا ہے۔
Protests outside my house, targeting my children, antisemitic abuse on social media…. It’s almost like I’m back in 90s Lahore. #PuranaPakistan pic.twitter.com/0R2YOPcQrJ
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) April 15, 2022
انھوں نے مزید کہا سوشل میڈیا پر نفرت انگیز بیانیے کاسامنا ہے ، ایسا لگ رہا ہے جیسے90 کی دہائی کا لاہور ہے۔
عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے اپنی ٹوئٹ میں پرانا پاکستا ن کا ہیش ٹیگ بھی ٹیگ کیا۔
خیال رہے مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے اتوار کو عمران خان کی سابقہ اہلیہ کے گھر کے باہر احتجاج کا ٹوئٹ کیا تھا۔