جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

اسرائیل حماس جنگ میں جمائما کس کے ساتھ ہیں؟ ٹوئٹ وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

جمائما گولڈ اسمتھ نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری لڑائی میں معصوم بچوں اور شہریوں کے مارے جانے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی سابق اہلیہ کی وائرل ہونے والی ٹوئٹ میں انھوں نے بے گناہ لوگوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے حملوں کی مذمت کی ہے۔ انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر فلسطین اور اسرائیل کی جنگ سے متاثرہ افراد خصوصاً بچوں کی چند تصاویر شیئر کی اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

جمائما نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’میں اس کشیدگی میں دونوں طرف کے معصوم انسانوں اور خصوصاً بچوں کے ساتھ کھڑی ہوں‘۔ انھوں نے ایکس پر فلسطینی اور اسرائیلی بچوں کی تصاویر کا کولاج بھی شیئر کیا۔

برطانوی پرڈیوسر کی جانب سے کشیدگی کے دوران انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بھی مذمت کی گئی۔

واضح رہے کہ حماس کے مزاحمت کاروں اور اسرائیلی فورسز کی جھڑپیں تیسرے روز بھی جاری ہیں، حماس کی جانب سے اسرائیل پر حملوں میں ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 1100 ہو گئی ہے۔

صیہونی حکام کے مطابق اب تک 2200 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جن میں سے 343 افراد شدید زخمی بتائے گئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں