منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

جمائما خان نے اپنی نئی انگلش فلم میں کس پاکستانی اداکارہ کو شامل کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ انگریزی فلم بنانے جارہی ہیں جس میں انہوں نے پاکستانی کو کام کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔

واضح رہے کہ سجل علی اپنے شوہر احد رضا میر کے ساتھ گزشتہ دنوں برطانیہ پہنچیں، جس کے بعد یہ خبریں زیرگردش تھیں کہ وہ ہالی ووڈ کی کسی فلم میں کام کرنے کے لیے لندن گئیں ہیں۔

اداکارہ نے اس معاملے پر خاموشی اختیار کی ہوئی تھی مگر اب جمائما گولڈ اسمتھ جو فلم کی پرڈیوسر ہیں انہوں نے اپنی نئی پروڈکشن کے بارے میں سب کو بتا دیا۔

- Advertisement -

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جمائما نے تصاویر شیئر کیں، اُن کی نئی آنے والی ہالی ووڈ فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ کی شوٹنگ لندن میں شروع ہوگئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس فلم میں سجل علی اور بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی کردار ادا کریں گی۔ جمائما نے دونوں کے ناموں کے ساتھ اسٹار کا ایموجی بھی بنایا۔

باز بامگ بوائے کی جانب سے شیئر کردہ ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ رومانوی اور مزاحیہ فلم ہوگی ۔ اس میں عاصم سی، شیکھر کپور، لِلی جیمز، ایما تھومپسن، شہزاد اور روب برائیڈون بھی اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں