بدھ, مئی 21, 2025
اشتہار

جینیفر لوپیز ایک بار پھر قانونی تنازعے کا شکار، مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا کی مشہور و معروف گلوکار اور اداکارہ جینیفر لوپیز ایک بار پھر قانونی تنازعے کی زد میں آگئی ہیں، جس کے باعث ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فوٹوگرافر ایڈون بلانکو اور فوٹو ایجنسی بیک گرڈ نے جینیفر لوپیز کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے، جس میں ان پر بغیر اجازت لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

مقدمے کے مطابق یہ تصاویر گولڈن گلوبز ویک اینڈ کے دوران بنائی گئی تھیں جنہیں بعد میں لوپیز نے انہیں انسٹاگرام اور ایکس پر ”GG Weekend Glamour” کے کیپشن کے ساتھ شیئر کیا۔

مدعیان کا کہنا ہے کہ جینیفر نے یہ تصاویر تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کیں، جن کا مقصد لوپیز کی ذاتی تشہیر اور برانڈ کے شراکت داروں کو فروغ دینا تھا۔ ان تصاویر کو بعد میں متعدد مداحوں اور فیشن پیجز پر بھی شیئر کیا گیا تھا۔

قانونی دستاویزات کے مطابق ہر تصویر کے لیے کاپی رائٹ کے تحت 150,000 ڈالرز تک ہرجانہ طلب کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے کہ امریکی گلوکار کو اس نوعیت کے مقدمے کا سامنا ہے، وہ اس سے قبل بھی غیر مجاز فوٹو شیئرنگ پر مقدمات کا سامنا کرچکی ہیں۔

اس سے قبل ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ وہ اداکار بین ایفلیک سے طلاق کے بعد وہ زیادہ‘مضبوط اور بہتر’ہوگئی ہیں۔

حال ہی میں بین ایفلیک سے طلاق کے بعد لوپیز نے اپنے بچوں کے ساتھ کیے گئے وعدوں کے حوالے سے انکشاف کیا ہے، بینگ پریمیئر کی رپورٹ کے مطابق ایل پیس اخبار کو انٹرویو میں انھوں نے بتایا کہ بین ایفلیک سے انتہائی مشہور طلاق کو وہ کس طرح ہینڈل کرپائیں۔

جینیفر کے 17 سالہ جڑواں بچے میکس اور ایمے ہیں جن کے والد ان کے سابق شوہر مارک انتھونی ہیں، تاہم اب حال ہی میں ان کی بین سے بھی طلاق ہوئی ہے۔

مشن امپاسیبل 8، نے امریکا میں ریلیز سے قبل ہی 12 ملین ڈالرز کمالیے

انھوں نے بتایا کہ میں نے اپنے بچوں سے کہا تھا کہ یہ ایک مشکل وقت ہے لیکن میں تم سے وعدہ کرتی ہوں کہ تم لوگ دیکھو گے کہ میں اس چیز سے مضبوط اور بہتر طور پر باہر آؤں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں