اشتہار

’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی مشہور اداکارہ کا پروڈیوسرز پر جنسی ہراسانی کا الزام

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارت کے مشہور مزاحیہ ڈرامہ سیریل ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ میں ’مسز روشن سنگھ سوڈھی‘ کا کردار نبھانے والی جنیفر بنسیوال نے پروڈیوسرز پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنیفر بنسیوال نے ڈرامہ سیریل کے پروڈیوسر اسیت کمار مودی، پروجیکٹ ہیڈ سہیل رمانی اور ایگزیکٹیو پروڈیوسر جتن بجاج کے خلاف جنسی ہراساں کرنے کی شکایت درج کروا دی۔

جنیفر بنسیوال نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ 7 مارچ کو میں نے شو کی آخری قسط ریکارڈ کروائی، اس دن میری شادی کی سالگرہ اور ہولی تھی جس کیلیے میں نے چھٹی مانگی لیکن میرے ساتھ پروڈیوسرز نے بُرا سلوک کیا، جب میں زبردستی جانے لگی تو میری گاڑی کو روکا گیا اور دھمکیاں دی گئیں۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ ’سیٹ پر میرے علاوہ سب کو چھٹی ملی لیکن میری ایک نہ سنی گئی۔ میں زبردستی وہاں سے نکلی اور پھر واپس نہیں گئی۔ 24 مارچ کو انہوں نے مجھے ایک نوٹس ارسال کیا جس میں الزام لگایا گیا کہ میرے شو چھوڑ جانے سے بھاری نقصان پہنچا۔‘

’مسز روشن سنگھ سوڈھی‘ نے کہا کہ میں نے 8 اپریل کو اسیت موت، سہیل رمانی اور جتن بجاج کو قانونی نوٹس بھیجا جبکہ سرکاری حکام کو بذریعہ ای میل اس بارے میں آگاہ کیا لیکن سامنے سے کوئی جواب نہیں ملا، مجھے امید ہے کہ اس معاملے کی جانچ پڑتال ہو رہی ہوگی۔

اداکارہ کے الزام پر اب تک پروڈیوسرز کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں