نیویارک: امریکا کے معروف کامیڈین جیر اسٹیلر 92 برس کی عمر میں دار فانی سے کوچ کر گئے۔
برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق جیری اسٹیلر کے انتقال کی تصدیق اُن کے صاحبزادے بین اسٹیلر نے کی اور بتایا کہ والد کی طبعی موت ہوئی ہے۔
بین اسٹیلر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں والد کے گزر جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ ایک بہترین انسان تھے‘۔
رپورٹ کے مطابق کامیڈی کے بادشاہ کا لقب حاصل کرنے والے جیری نے 1950 میں اپنی اہلیہ این میرا کے ساتھ کیریئر کا آغاز کیا اور چار دہائیوں تک کامیڈی کی دنیا پر راج کیا۔
انہوں نے اپنے کیریئر میں کامیڈی کردار ہی ادا نہیں کیے بلکہ ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے دیگر کردار بھی ادا کیے جنہیں شائقین نے بہت زیادہ پسند کیا۔
I’m sad to say that my father, Jerry Stiller, passed away from natural causes. He was a great dad and grandfather, and the most dedicated husband to Anne for about 62 years. He will be greatly missed. Love you Dad. pic.twitter.com/KyoNsJIBz5
— Ben Stiller (@RedHourBen) May 11, 2020
جیری نے ویسے تو کئی فلموں میں کام کیا مگر ’دی ٹیکنگ آف پیلہم ون ٹو تھری‘ اور ’ہیئر اسپرے‘ فلمیں قابل ذکر تھیں۔
رپورٹ کے مطابق جیری اسٹیلر نے اپنی سوانح حیات ’میریڈ ٹو لافٹر‘ بھی تحریر کی جسے کتاب کی صورت میں شائع کیا گیا۔ اس تصنیف نے جیری نے اپنی اہلیہ این میارا کے بارے میں بھی تفصیل سے لکھا اور بتایا کہ وہ ایک بہت بڑی اداکارہ تھیں مگر افسوس کہ 2015 میں ہمیں چھوڑ گئیں۔