اتوار, ستمبر 22, 2024
اشتہار

یروشلم پوسٹ نے اسرائیل کے اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے دعوؤں کی تصدیق کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل کے ایک اور اخبار یروشلم پوسٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حمایت میں آرٹیکل ٹائمز آف اسرائیل کے دعوؤں کی تصدیق کردی۔

یروشلم پوسٹ میں لکھے گئے آرٹیکل نے اسرائیل کے اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے دعوؤں کی تصدیق کر دی، آرٹیکل میں لکھا ہے بانی پی ٹی آئی نے اسرائیل کے خلاف عوامی سطح پر تو سخت بیان بازی کی مگر اندر خانے وہ اسرائیل کیساتھ تعلقات معمول پر لانا چاہتے تھے۔

یروشلم پوسٹ میں لکھا گیا کہ بانی پی ٹی آئی اسرائیل کے لیے ہم خیال سیاست دان ہیں، انہوں نے اقتدار میں اسرائیل سے تعلقات کے اشارے دیے۔

- Advertisement -

آرٹیکل کے مطابق اسرائیل سے تعلقات میں بانی پی ٹی آئی کا کردار کلیدی ہوسکتا ہے، ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں واپسی پاک اسرائیل تعلقات کی بحالی تیز کرسکتی ہے۔

 آرٹیکل کے مطابق بانی پی ٹی آئی اسرائیل کے حامی اور فوج مخالف ہیں، حالیہ انتخابات میں بانی پی ٹی آئی کی جماعت کی خاطر خواہ کامیابی پاکستان اسرائیل تعلقات کا ازسر نو جائزہ لینے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

آرٹیکل میں کہا گیا کہ اسٹیبلشمنٹ نے طویل عرصے سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر آنے سے روکا ہوا ہے، مسئلے کے حل کے لئے موجودہ سیاسی قیادت کو بدلنا ہو گا، ایسے میں بانی پی ٹی آئی کا کردار کلیدی ہوگا۔

یروشلم پوسٹ میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی جیسی شخصیت عوامی رائے اور فوجی پالیسی دونوں تبدیل کرنے میں مرکزی کردار ادا کرسکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں