اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

اسرائیلی فوج کے غزہ پر فضائی حملے، 3 بچوں سمیت 9 فلسطینی شہید

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ: اسرائیلی فوج کے غزہ پر فضائی حملے کے نتیجے میں تین بچوں سمیت 9 فلسطینی شہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق صیہونی فورسز کے جمعتہ الوداع سے فسلطینی عوام پر حملے جاری ہیں، اسرائیلی فوج نے غزہ میں فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں تین بچوں سمیت 9 فلسطینی شہید ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز کے حملے میں حماس کے کمانڈر بھی شہید ہوئے۔

عرب میڈیا نے فلسطینی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ متعدد گولے چلتی گاڑی اور موٹر سائیکلوں پر گرے اور سڑک پر لاشوں کے ڈھیر لگ گئے۔

دوسری جانب مسجد اقصیٰ کے احاطے میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ، اور آنسو گیس شیلنگ سے مزید تین سو سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

جمعے سے جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک سات سو سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی فورسز کے وحشیانہ تشدد کے جواب میں حماس نے یروشلم پر راکٹ ‏حملے کیے تھے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی سے حماس نے 7 راکٹ فائر کیے جو یروشلم کی یہودی ‏بستیوں میں گرے، ان میں سے ایک کو فضا میں ہی مار گرایا گیا تھا۔

اسرائیلی دفاعی اہلکاروں کا کہنا تھا کہ اینٹی ٹینک میزائل حملے میں ایک شخص معمولی زخمی ہوا ‏ہے اور اسے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

حماس نے راکٹ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیلی مظالم کا بھرپور ‏جواب دیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں