اشتہار

بھارت میں ہیرے سے سجا ماسک متعارف

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی ریاست گجرات میں سنار نے ہیروں سے سجے ماسک فروخت کے لیے پیش کردئیے۔

کرونا وائرس کی جان لیوا وبا نے پوری دنیا میں اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ماہرین کی جانب سے ہر شخص کو ماسک پہننے کی ہدایت کی جارہی ہیں۔

ماسک کے استعمال کی وجہ سے جہاں اس کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے وہیں نت نئے ڈیزان کے منفرد ماسک مقبول ہورہے ہیں۔

- Advertisement -

بھارتی ریاست گجرات کے شہر سورٹھ میں ایک سنار نے ہیروں سے سجے مہنگے ترین ماسک فروخت کے لیے پیش کردئیے۔

سنار نے ماسک کو نیا رنگ دینے کی ٹھانی اور کپڑے کے ماسک کو ہیروں سے سجا دیا جن کی قیمت ایک سے چار لاکھ کے درمیان رکھی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: کیا سونے کا ماسک کرونا وائرس سے بچا سکتا ہے؟

جیولری کی دکان میں موجود ایک خاتون کا کہنا تھا کہ میں جیولری خریدنے کے لیے دکان پر آئی تو ہیرے سے سجے ماسک دیکھے جو زیورات سے زیادہ مجھے پرکشش لگے لہٰذا میں نے اسے خریدنے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی شہری نے کرونا وائرس سے بچنے کےلیے تین لاکھ روپے مالیت کا سونے کا ماسک تیار کروایا تھا۔

بھارتی شہری کا کہنا تھا کہ سونے کا ماسک بنوانے کا آئیڈیا سوشل میڈیا سے لیا جب ایک شخص کو چاندی کا ماسک پہنے دیکھا۔ شنکر کرادے کا کہنا تھا کہ اگر میرے گھر والوں کو ماسک پسند آیا تو انہیں بھی سونے کا ماسک تیار کرواکے دوں گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں