ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

جھنگ کے الیکشن میں‌ راحیل شریف کو ووٹ کاسٹ

اشتہار

حیرت انگیز

جھنگ: حلقہ پی پی 78 کے ضمنی الیکشن میں ووٹر نے ووٹ پر راحیل شریف کا نام لکھ کر ٹھپہ لگا دیا، ن لیگ کے کارکنان خلاف ضابطہ پنجرے میں بند شیر سڑکوں پر گھماتے رہے ۔

جھنگ پی پی 78 میں ضمنی انتخاب کا میدان سجا تو ایک ووٹر نے تمام امیدواروں کو مسترد کرتے ہوئے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو ووٹ ڈال دیا۔

حسینیہ ہائی اسکول کے پولنگ اسٹیشن میں ووٹر نے ووٹ پر راحیل شریف کا نام لکھا ٹھپہ لگایا اور ووٹ کاسٹ کردیا تاہم الیکشن کمیشن کے عملے نے اس ووٹ کو منسوخ کردیا۔

الیکشن میں ن لیگ کے کارکنان ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پنجرے میں بند شیر سڑکوں پر گھماتے رہے۔

جھنگ الیکشن میں انوکھی بات یہ تھی کہ ایک خواجہ سرا بوٹا بھی امیدوار تھا اور اس نے لوگوں سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی تھی۔

سخت سردی میں گرما گرمی بھی عروج پر رہی،بہاری کالونی میں مخالفین کے درمیان ڈنڈے چل گئے جس کے سبب4افراد زخمی ہوئے جس پر رینجرز نے آکر بیچ بچاؤ کرایا۔

یہ بھی پڑھیں: جھنگ: پی پی 78میں ضمنی انتخاب،پولنگ جاری

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں