جھنگ میں تھانہ شور کوٹ سٹی پولیس نے منشیات کی بڑی کھیپ پکڑلی۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی فیصل رزاق کاہلوں کی سربراہی میں خفیہ اطلاع پر ٹیم نے کارروائی کی، جس میں نواحی علاقے سے منشیات اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کرلیے۔
جھنگ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی نشاندہی پر 50 لاکھ روپے مالیت کی 15 من پوست برآمد کرلی گئی۔
ایس ایچ او فیصل رزاق کاہلوں کا کہنا ہے کہ ملزمان پر مقدمات درج کرکے تفتیش کررہے ہیں، مزید انکشافات متوقع ہیں۔