تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بھارت: ہسپانوی سیاح کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 3 ملزمان گرفتار

جھارکھنڈ کے ضلع ڈمکا میں ہسپانوی سیاح کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے سلسلے میں گرفتار ہونے والے تین ملزمان کو عدالت نے بھیج دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ اسپین سے آنے والی خاتون کو جمعہ کے روز ریاست کے دارالحکومت رانچی سے 300 کلومیٹر دور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، جہاں وہ اپنے شوہر کے ہمراہ ایک کیمپ میں رات گزار رہی تھی۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کا بیان سی آر پی سی کی دفعہ 164 کے تحت ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سپرنٹنڈنٹ پولیس کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خاتون کا میڈیکل ٹیسٹ کیا گیا اور اس سے عصمت دری کی تصدیق ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مبینہ طور پر اس جرم میں ملوث سات افراد میں سے تین کو جیل بھیج دیا گیا ہے اور دیگر چار کو جلد ہی پکڑ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا دیگر چار ملزمان کی نشاندہی کرلی گئی ہے اور انہیں جلد گرفتار کرکے جیل بھیج دیا جائے گا۔

سپرنٹنڈنٹ پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس نئی دہلی میں اسپین کے سفارت خانے سے رابطے میں ہے۔ انہیں پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا جارہا ہے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ جوڑا جھارکھنڈ سے کب جائیگا تو ایس پی نے کہا، قانونی طریقہ کار جاری ہے۔ ہم آپ کو بعد میں اس کے بارے میں بتائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاتون کی عمر تقریباً 28 سال ہے، دونوں میاں بیوی بنگلہ دیش سے ڈمکا پہنچے تھے اور بہار کے راستے نیپال جانے کا ارادہ رکھتے تھے۔

بھارت میں ہسپانوی سیاح سے اجتماعی زیادتی

نیشنل کمیشن برائے خواتین کی ممبر ممتا کماری نے بھی متاثرہ خاتون سے ملاقات کی، انہوں نے اس واقعے کو بدقسمتی سے قرار دیتے ہوئے، جرم میں شامل تمام ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

Comments

- Advertisement -