تازہ ترین

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

بھارت میں حکومت گرانے کی کوشش، 3 ارکان اسمبلی نوٹوں کے بیگ سمیت گرفتار

کولکتہ: بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ میں کانگریس پارٹی کے 3 ارکان اسمبلی نوٹوں سے بھرے بیگز کے ساتھ پکڑے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مغریب بنگال کی پولیس نے کانگریس کے تین ارکان اسمبلی عرفان انصاری، راجیش کیچھپ اور نمن بکسل کونگری کو گاڑی سے بھاری مقدار میں کیش برآمد ہونے پر گرفتار کرکے رقم کو ضبط کرلیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ تینوں ممبران نوٹوں سے بھرے بیگ لے کر نیشنل ہائی وے 16 پر سفر کر رہے تھے جہاں انہیں روک کر گرفتار کیا گیا، کیس کو تحقیقات کیلئے سی آئی ڈی کے حوالے کردیا گیا ہے۔

کانگریس نے جھاڑکھنڈ اسمبلی کے گرفتار ہونے والے ان تینوں ارکان کو معطل کردیا ہے۔

کانگریس نے بھارتی جنتا پارٹی ( بے جے پی) پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ریاست جھاڑ کھنڈ میں ان کی اتحادی حکومت کو گرانے کیلئے ارکان اسمبلی کی خریدو فروخت کررہی ہے۔

کانگریس کے ترجمان نے کہا کہ بی جے پی کے جھاڑکھنڈ میں حکومت گرانے کے لیے ارکان کو دس دس کروڑ روپے کی پیشکش کی جارہی ہے۔

Comments

- Advertisement -