جہلم میں تقریب میں مضر صحت کھانا کھانے سے 2 بچے دم توڑ گئے۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ رات تھانہ ڈومیلی کے علاقے ڈھوک شیریاں میں پیش آیا جہاں مضر صحت کھانا کھانے سے 2 بچے اپنی جان کی بازی ہار گئے۔
ریسکیو اہلکار کا کہنا ہے کہ فیملی تقریب کے دوران کھانا کھانے سے بچوں کا پیٹ خراب ہوا جبکہ کھانا کھانے سے 6 افراد کی حالت غیر ہوگئی جنہیں فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔
ریسکیو اہلکار نے بتایا کہ فرقان اور احسن بھائی تھے جبکہ دیگر متاثرہ افراد کزن ہیں، فیملی تقریب کے دوران کھانا کھانے سے پیٹ خراب ہوا تھا، ایک بچے کو ڈی ایچ کیو، دیگر کو آرایچ سی اور سوہاوہ اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔