جہلم کے علاقے بھرٹہ میں ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ کے نیتجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ مقتولین میں ماں، بیٹا، بیٹی اور داماد شامل ہیں، جمیل گجر نے اپنے بھائی ظہیر گجر کے ساتھ مل کر فائرنگ کی، دونوں پارٹیوں میں چند روز قبل بھی جھگڑا ہوا تھا۔
ڈی پی او نے جائے وقوع کا دورہ کیا جبکہ کرائم سین یونٹ بھی موجود ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپے مار رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: زمین ہتھیانے کی غرض سے بہن قتل بھائی بازیاب
ادھر، آئی جی پنجاب عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی جبکہ ڈی پی او جہلم کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔
عثمان انور نے ہدایت کی کہ ملزمان کی گرفتاری کیلیے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔
آج چکوال میں تھانہ نیلہ کے گاؤں گگھ میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جہاں زمین ہتھیانے کی غرض سے بہن کو قتل کر دیا گیا۔
زمین ہتھیانے کی غرض سے عرصہ دراز سے حبس بے جا میں رکھے گئے لڑکی کی لاش برآمد ہوئی جبکہ بھائی کو بازیاب کروا لیا گیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو سال سے زرعی زمین ہتھیانے کی غرض سے ایک ویران گھر میں بند رکھے گئے بہن بھائی کو بازیاب کروانے کیلیے جب 12 فروری کی شام نیلہ پولیس نے چھاپہ مارا تو کمرے سے لڑکی کی لاش برآمد ہوئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق لڑکی کی لاش 8 سے 10 دن پرانی تھی جبکہ ملحقہ کمرے سے اس کے بھائی کو بازیاب کر لیا گیا جو خوف کی وجہ سے ابھی تک کچھ بول نہیں رہا۔