جہلم میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر 20 سالہ لڑکی کو بھائیوں نے بے دردی سے قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ جہلم کے تھانہ چوٹالہ کی حدود ڈھوک کوریاں میں پیش آیا، جہاں 20 سالہ لڑکی کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کے بھائیوں نے اسے ٹک ٹاک بنانے پر طیش میں آکر قتل کیا، محلے داروں نے بھائیوں سے مقتولہ کے ویڈیو بنانے پر اعتراض کیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اہل خانہ نے واقعے کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی، ملزمان نے جائے وقوعہ پر ثبوتوں کو ختم کرنےکی کوشش کی، پولیس نے اپنی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔
اس سے قبل کراچی کے علاقے بنارس بکرا پیڑی کے قریب بھائی نے نام نہاد غیرت کے نام پر 18 سالہ بہن کو فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا، پولیس کے مطابق پسند کی شادی کرنے والی 18سالہ لڑکی کو بڑے بھائی نے قتل کیا تھا۔