جہلم : چھ بہنوں کے19 سالہ اکلوتے بھائی کو بے دردی سے قتل کردیا، مقتول کے والدین کا مطالبہ کیا قاتلوں کو جلد از جلد عبرتناک سزا دی جائے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کے محلہ قادریہ آباد کا رہائشی 19 سالہ داؤد علی کو قتل کردیا گیا ، علی چھ بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔
پولیس نے کہا کہ 19 سالہ علی نے روزگار کیلئے عید کے بعد بیرون ملک جانا تھا ، کچھ روز قبل نماز تراویح پڑھنے کے بعد گھر آیا، تو دوستوں نے فون کرکے بلایا اور موٹرسائیکل پر بٹھا کر ویرانوں کھیتوں میں لے گئے جہاں چھریوں کے پے در پے وار کرکے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ قتل کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی جبکہ مقتول کے موبائل ریکارڈ اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا اور چھاپہ مار کر ملزمان حسیب اور شیراز کو گرفتار کر لیا۔
طارق عزیز سندھو کا کہنا تھا کہ گرفتار دونوں ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا ہے، مقتول کے والدین کا مطالبہ ہے کہ ہمارے بیٹے کو بے بنیاد الزام لگا کر قتل کیا گیا ہے اسکے قاتلوں کو جلد از جلد عبرتناک سزا دی جائے۔