اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

جہلم: دن دیہاڑے نویں جماعت کی طالبہ کا اغوا

اشتہار

حیرت انگیز

جہلم: بااثر ملزمان کی دیدہ دلیری، اسکول طالبہ کو دن دیہاڑے اغوا کرکے لئے گئے۔

پنجاب میں بچی اور بچیوں کو اغوا کئے جانے کی خبریں تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہیں، پولیس کی جانب سے ان عناصر کے خلاف موثر کارروائی نہ ہونے کے باعث والدین سخت خوف وہراس کا شکار ہونے لگے ہیں۔

ایسا ہی ایک اور واقعہ آج جہلم میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے نویں جماعت کی طالبہ کو دن دیہاڑے اغوا کرلیا، طالبہ اسکول سے چھٹی کے بعد اپنے والد کےساتھ گھر جا رہی تھی کہ راستے میں ڈبل کیبن میں سوار افراد نے انہیں روکا، والد نے مزاحمت کی تو ملزمان نے دھکا دیا اور طالبہ کو گاڑی میں بٹھا لیا۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق مسلح افراد سرکاری اسکول کی طلبا کو زبردستی گاڑی میں بٹھاکر جی ٹی روڈ منڈی موڑ سے فرار ہوگئے، واقعےکی تحقیقات کر رہے ہیں ،سیف سٹی کیمروں کی فوٹیج لے لی گئی ہے، جلد ملزمان کو گرفتار کرلیں گے۔

دوسری جانب آج میاں چنوں میں 17سالہ لڑکی کو ملازمت کا جھانسہ دیکر تین افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، متاثرہ لڑکی نے وزیراعلیٰ پنجاب سے انصاف کی اپیل کررکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ملازمت کا جھانسہ دے کر 17 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی

متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ ملزم وقارملازمت کاجھانسہ دےکرمحلہ اسلام آباد میں خالی گھرپرلےگیا، گھرپرملزم کے2ساتھی پہلےسےموجود تھےجنہوں نےاجتماعی زیادتی کی۔

پولیس عہدیدار نے بتایا کہ معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے اور ملزم کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کی کوشش جاری ہے۔

اس سے قبل پنجاب میں اجتماعی زیادتی کا ایک اور واقعہ پیش آیا تھا جہاں ملتان کے علاقے قادر پور ران میں تین بچوں کی ماں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں