منگل, نومبر 19, 2024
اشتہار

7 اکتوبر کو پورا پاکستان فلسطینیوں کیلیے سڑکوں پر نکلے، حافظ نعیم

اشتہار

حیرت انگیز

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملین مارچ کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 7 اکتوبر کو پورا پاکستان فلسطینیوں کے لیے کھڑا ہوگا، قوم اس دن غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کرے۔

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ 7 اکتوبر کو دوپہر 12بجے عوام سڑکوں پر نکلیں، ہم غزہ کے لیے لڑ نہیں سکتے لیکن سڑکوں پر نکل کر پیغام تو دے سکتے ہیں، فلسطین کا معاملہ ایسا ہے جو پاکستان کی بنیاد میں ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ 6 اکتوبر کو کراچی اور 7 اکتوبر اسلام آباد میں ملین مارچ ہوگا۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ چاہتے تھے حکومت کو ایک موقع دیں لیکن وقت ختم ہوگیا اب ہم فیصلہ کریں گے۔

اس سے قبل حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پارلیمان میں موجود اکثریت عوام کی رائے سے منتخب ہی نہیں ہوئی، یہ ہمیشہ اقتدار میں آکر پارلیمان کا تقدس پامال کرتے ہیں، ملک کو امن، جمہوری آزادی، سستی بجلی، مضبوط معیشت کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی حالات بہت گھمبیرہیں، اجلاس شروع ہوچکا، بولیاں لگ رہی ہیں، پارلیمنٹ میں بیٹھے افراد پارلیمنٹ کی حیثیت کم کرتے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پوری قوم پریشان ہے، ہمیں سستی بجلی چاہیے، ملک معاشی طور پر مستحکم چاہیے، آئی پی پیز بجلی پیدا نہیں کرتے لیکن عوام خون پسینے کی کمائی دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی عیاشیوں کا بوجھ عوام اٹھاتے ہیں، ووٹوں کی قیمت کے ساتھ انھیں ڈرایا دھمکایا جاتا ہے، اس منڈی میں وہی بکتا ہے جس میں جرات کم ہو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں