لاہور: جے یوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان آج سہ پہر 3 بجے منصورہ جائیں گے، جہاں وہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سےملاقات کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی اور جے یو آئی کے درمیان 6 سال بعد رابطہ ہوا، جے یوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان آج سہ پہر 3 بجے منصورہ جائیں گے۔
مولانا فضل الرحمان امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سےملاقات کریں گے اور ملاقات کے بعد حافظ نعیم اور مولانا فضل الرحمان میڈیا سے گفتگو کریں گے۔
گذشتہ روز جمیعت علمائے اسلام کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس مولانا فضل الرحمن کی زیرصدارت ہوا تھا۔
ذرائع نے بتایا تھا کہ جے یو آئی نے تحریک انصاف سے اتحاد کی مخالفت کردی اور تجویز دی اور کہا جمعیت علماء اسلام حکومت مخالف تحریک خود چلائے گی اور تمام جماعتوں سے رابطہ کیا جائے گا۔
مرکزی جنرل کونسل اجلاس میں مائنزاینڈ منرلز بل کی بھی مخالفت کی گئی اور بلوچستان اسمبلی میں بل کی حمایت کرنے والے جمعیت علماء اسلام اکان کو شوکاز دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔