منگل, جنوری 28, 2025
اشتہار

جماعت اسلامی کا لوڈشیڈنگ کے خلاف فیصلہ کن دھرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

مالا کنڈ: جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ غربت، مہنگائی نواز شریف کا تحفہ ہے اس لیے آج قوم کا بچہ بچہ وزیر اعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کررہا ہے، لوڈشیڈنگ کے خلاف پشاور میں فیصلہ کن دھرنا دیں گے۔

مالا کنڈ میں جماعت اسلامی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ قوم کا بچہ اور جوان وزیر اعظم کو ملزم سمجھتے ہیں اس لیے آج وہ نوازشریف کے احتساب کا مطالبہ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی کرپشن کو روکنے کے لیے نوازشریف کا احتساب بہت ضروری ہے، ایک بار یہ عمل شروع ہوگیا تو آئندہ آنے والے حکمران کرپشن کرنے سے پہلے کئی بار سوچیں گے۔

سراج الحق نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف پشاور میں فیصلہ کن دھرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بجلی دینے کا دعویٰ کرنے والی جماعت نے اس مسئلے پر کوئی توجہ نہیں دی اس لیے ہمیں لوڈ شیڈنگ سے آج تک نجات نہیں مل سکی، اپنے حصے کی بجلی لینے کے لیے اب دھرنا کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں