ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

جماعت اسلامی کا امریکی سفارت خانے کی طرف ملین مارچ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے اعلان کیا ہے کہ 27 رمضان المبارک کو ملک بھر سے امریکی سفارتخانے کی طرف ملین مارچ کریں گے۔

فلسطین میں جاری اسرائیلی جارہیت کے خلاف غزہ یکجہتی مارچ سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ 25 لاکھ کی آبادی ایک بہت بڑی طاقت کے سامنے موجود ہے، فلسطینیوں نے ثابت کیا کہ ایمان کی طاقت اس سے زیادہ ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ او آئی سی صرف بیانات تک محدود ہے جبکہ ہماری پارلیمنٹ میں بھی بے جان قراردادیں پاس کی جاتی ہیں، اسمبلی کے اجلاسوں میں غزہ کا کوئی ذکر نہیں ہوتا، ہم نے امریکی سفارت خانوں کی طرف دوبارہ آنا ہے، سفارت خانوں کی طرف ملین لوگوں کے ساتھ آئیں گے۔

- Advertisement -

سراج الحق نے کہا کہ ہمارے حکمران امریکا سے مطالبہ کرتے ہیں امریکا ہی نے تو آگ لگائی ہے، جو چور حکومت میں آئے ہیں ان کی قیادت میں کیا ہم کچھ کر سکتے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ دو خاندان پھر سے پاکستان پر مسلط ہوگئے ہیں، ان خاندانوں کے ہوتے نہ معیشت ٹھیک ہو سکتی ہے اور نہ جغرافیہ محفوظ ہے،ان کے ہوتے ہوئے پاکستان کا خزانہ بھی محفوظ نہیں، انہوں نے 50 سالوں میں ملک لوٹا اور پیسہ جمع کر کے سیاست کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں