منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

’منہگائی کیخلاف منگل کو شہری گاڑیاں کھڑی کرکے سڑکیں بند کریں‘

اشتہار

حیرت انگیز

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم اور کابینہ نے آئی ایم ایف کی غلامی کے سارے ریکارڈ توڑ دیے، نگراں حکومت پی ڈی ایم کی قبضہ حکومت کی طرح ثابت ہوئی ہے،آئی ایم ایف کی ایماء پر عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کیا جارہا ہے.

کراچی میں شاہراہ فیصل پر مہنگائی کے خلاف دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کراچی کے شہری عوام دشمن فیصلوں کے خلاف منگل 19 ستمبر کو شہر کے 15مقامات پر اپنی گاڑیاں کھڑی کر کے احتجاجی مظاہرے اور دھرنے دے کر سڑکیں بند کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پرُامن جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں ہمارا راستہ روکنے کی کوشش کی گئی تو حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت و انتظامیہ پر عائد ہو گی ہم آج ہی نئے چیف جسٹس کے کو خط لکھیں گے کہ وہ مہنگائی، پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف نوٹس لیں اور عوام کے حق میں فیصلہ کریں۔

- Advertisement -

حافظ نعیم نے کہا کہ عوام گھروں سے نکل کر مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کے احتجاج میں شامل ہوں کیونکہ عوام کی خاموشی حکمرانوں کو مزید ظالمانہ فیصلے کرنے کی تقویت دیتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمت کم ہونے کے باوجود پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سمجھ سے بالاتر ہے حکمران اس بات سے غافل ہیں کہ پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے حالات خراب ہوں گے معیشت کے نام پرعوام کو ڈیفالٹ کردیا گیا ہے،اگر ملک ڈیفالٹ ہوجائے گا تو یہی مافیا ملک چھوڑ کر بیرون ملک فرار ہوجائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں