تازہ ترین

رجب طیب اردوان کی تاریخی کامیابی، پھر صدر منتخب

انقرہ : ترکیہ کے صدارتی انتخاب کے دوسرے اور...

حکومت نے پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات سے صاف انکار کر دیا

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے پاکستان تحریک...

ٹکٹ ہولڈر چوہدری اقبال اور ملک خرم علی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد/سرگودھا: پی ٹی آئی رہنما ملک خرم علی...

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں 6.0 شدت کا زلزلہ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے...

قوم کا اتحاد ہی پاکستان کی اصل جوہری قوت ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے یوم تکبیر کے موقع پر...

جماعت اسلامی نے مہنگی بجلی کے خلاف احتجاجی تحریک کا آغاز کردیا

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ مہنگی بجلی کے خلاف احتجاجی تحریک کا آغاز کردیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈالر سستا ہونے کے باوجود مہنگائی پر کوئی اثر نہیں پڑا، چند ماہ میں اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں 50 سے 100 فیصد اضافہ ہوگیا ہے، عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں بجلی غائب ہے اور سیلاب متاثرین مدد کیلئے پکار رہے ہیں، بے روزگاری کا جن بے قابو ہے، پڑھے لکھے نوجوان مایوس ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ آئی ایم ایف کے حکم پر بجلی کے ٹیرف میں آئے روز اضافہ ہوتا ہے، فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کل بھی عوام پر بجلی گرائی گئی، مہنگی بجلی کے خلاف احتجاجی تحریک کا آغاز کردیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں سال میں کئی بجٹ پیش ہوتے ہیں۔

Comments