اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

پاناما اسکینڈل کے تمام لوگوں کا احتساب چاہتے ہیں، سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ احتساب بلا تفریق ہونا چاہیے، انتقامی کارروائی نہیں ہونی چاہیے، پانامہ اسکینڈل کے تمام لوگوں کا احتساب چاہتے ہیں۔

سراج الحق کراچی میں پریس کانفرنس کر رہے تھے، انھوں نے کہا ’حکومت کے 100 دن کے اعلان کے حامی ہیں، ابھی 2 ماہ ہوئے ہیں، 100 دن کا مطلب یہ نہیں کہ مہنگائی میں اضافہ کیا جائے۔

[bs-quote quote=”سڑکوں پر آنے کا فیصلہ نہیں کیا، 100 دن کا انتظار ہے: امیر جماعت اسلامی” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

انھوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں حکومت اپنے ایجنڈے پر عمل کرے، سودی نظام کے خاتمے کے لیے حکومت سے تعاون کو تیار ہیں، کوئی پاکستانی گیس کی قیمتوں میں اضافے پر خوش نہیں، سڑکوں پر آنے کا فیصلہ نہیں کیا، 100 دن کا انتظار ہے۔

امیرِ جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ نئی حکومت کا تبدیلی کا نعرہ اب تک ایک نعرہ ہے، بجلی، گیس اور دیگر اشیا کی قیمتیں بے انتہا بڑھا دی گئی ہیں، عوام کہتے ہیں نئی حکومت آئی ہے مہنگائی ساتھ لائی ہے۔


 ’کراچی والے پان کھاتے ہیں پاناما نہیں‘


سراج الحق نے کہا کہ ناموسِ رسالت قوانین میں تبدیلی برداشت نہیں کریں گے، نئی حکومت ملک میں مدینہ جیسی ریاست قائم کرنے کا کہتی ہے، نئے پاکستان میں لوگ لاپتا ہوئے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ سندھ میں بد ترین کرپشن ہے، کوئی ادارہ اپنا کام نہیں کر رہا، کراچی میں امن و امان، پانی اور بجلی کا مسئلہ سنگین ہے، سندھ حکومت سنجیدہ اقدام نہیں کر رہی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں