گوجرانوالہ: جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ تعلیمی اداروں سے قیادت نہیں بلکہ نوکر تیار ہو رہے ہیں، المیہ یہ ہے کہ جس کی جیب میں پیسہ نہ ہو وہ انصاف حاصل نہیں کر سکتا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے، بد عنوانیوں کی وجہ سے ملک کا یہ حال ہے، پاناما میں شریف خاندان کا نام آیا کسی ایک علما کا نام پاناما میں نہیں آیا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومتی نظام نے ہمیں غربت کے تحفے دیے، یاد رکھنا چاہیے کہ حکومت کا کام ٹیکس لگانا جبکہ بل جمع کرنا ایجنسی کا کام ہے، ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لیے دیانت دار قیادت کی ضرورت ہے لیکن المیہ یہ ہے کہ تعلیمی نظام قیادت تیار کرنے کے بجائے نوکر تیار کر رہا ہے۔
مدرسے پر حملہ دہشت گردی ہے، نیٹو نے پاکستان اور افغانستان کا امن تباہ کیا: سراج الحق
سربراہ جی آئی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے کلمے کی خاطر لوگوں نے شہادتیں دیں جبکہ دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں ہمارے نوجوانوں کو مارا جارہا ہے، کشمیریوں کی نگاہیں پاکستان کی طرف ہیں، حکومت کو چاہیے کہ سو قدم آگے بڑھ کر کشمیریوں کا ساتھ دیں۔
ادارے ناکام ہورہے ہیں، نئی نسل کے چہروں پر مایوسی ہے، سراج الحق
سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر میں جاری ظلم و بربریت کے خاتمے کے لیے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، قابض بھارتی فوج نوجوان کشمیریوں کو شہید کر رہی ہے، وزیر اعظم کو جلد مسئلہ کشمیر پر اے پی سی بلانا ہوگی۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔