منگل, اکتوبر 15, 2024
اشتہار

’حکومت بلیک میل ہو رہی ہے، متنازع آئینی ترمیمی بل واپس لے‘

اشتہار

حیرت انگیز

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت بلیک میل ہو رہی ہے اسے متنازع آئینی ترامیمی بل واپس لینا چاہیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ سے جاری بیان میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ یہ حقیقت ہے کہ حکومت کے پاس دو تہائی اکثریت نہیں ہے۔ انا، ضد، مفادات پر مبنی آئینی ترامیم دستور پاکستان کو صرف متنازع ہی بنائے گی۔

لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ حکومت اس معاملے پر بلیک میل ہو رہی ہے، اس لیے وہ آئینی ترمیمی بل واپس لے اور نئے چیف جسٹس آف پاکستان کا تقرر کر دے۔ اسٹیبلشمنٹ اور قومی قیادت قومی بحران کا بلا تاخیر حل تلاش کرے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا وزیراعظم عالمی محاذپر سرگرمی کی طرح سیاسی بحران کا خاتمہ بھی کریں۔ فلسطین اور کشمیر کے مسئلے کے حل کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھے۔

نائب امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ گوادر ایئرپورٹ کی غائبانہ افتتاحی تقریب کو حکومت کی کمزوری اور بزدلی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں