اسلام آباد: جماعت اسلامی پاکستان کے زیر اہتمام تحفظ ناموس رسالت ﷺ ریلی کے دوران کارکنان رکاوٹیں توڑ کر بھارتی ہائی کمیشن روانہ ہوگئے۔
جماعت اسلامی نے بھارتی حکمران جماعت کے رہنماؤں کی جانب سے پیغمبرِ اسلام ﷺ کی شان میں گستاخی کے خلاف اسلام آباد میں تحفظ ناموس رسالت ﷺ ریلی کا انعقاد کیا ہے۔
کارکنان رکاوٹیں توڑ بھارتی ہائی کمیشن کی جانب روانہ ہوگئے۔ کارکنان کی جانب سے پتھراؤ پر پولیس پیچھے ہٹ گئی۔ اسٹیج کی جانب سے کارکنان کو بار بار منع کیا جا رہا ہے۔
- Advertisement -
امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا نے اپنے بیان میں کہا کہ حرمت رسول ﷺ پر جان بھی قربان ہے، اسٹیج سے کہا گیا ہے تو واپس آنا چاہیے تھا۔