ہفتہ, اپریل 26, 2025
اشتہار

کشمیریوں اور فلسطینیوں پر مظالم، جماعت اسلامی کی کال پر ملک بھر شٹر ڈاؤن ہڑتال

اشتہار

حیرت انگیز

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی اور غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف جماعت اسلامی کی کال پر آج ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے جس کے باعث مختلف شہروں میں چھوٹے اور بڑے کاروباری مراکز بند ہیں۔

کراچی میں تاجر برادری کی جانب سے کشمیریوں اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلیے مارکیٹیں اور تجارتی مراکز نہیں کھولے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: حماس کی اس ہفتے عالمی سطح پر ہڑتال، دھرنے اور احتجاج کی اپیل

لاہور میں بھی نہتے فلسطینیوں کی حمایت میں چھوٹے بڑے بازار اور تجارتی مراکز میں کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں۔ کوئٹہ میں لیاقت بازار، میزان چوک، مشن روڈ، عبدالستار روڈ، مسجد روڈ اور دیگر علاقوں میں دکانیں بند ہیں۔

جھنگ، سرگودھا، ساہیوال، پاکپتن اور خان پور میں لوگوں نے غزہ کے عوام کے حق میں اپنے کاروبار بند رکھے۔ جعفر آباد، ڈیرہ اللہ یار، نصیر آباد اور ڈیرہ مراد جمالی میں بھی دکانوں کو تالے لگے ہوئے ہیں۔

حیدر آباد، نواب شاہ، ٹھٹھہ، شکارپور، جیکب آباد اور عمر کوٹ سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی اور ریلی نکالی گئی۔

کشمیریوں اور فسطینیوں سے اظہپار یکجہتی کیلیے ایبٹ آباد اور چارسدہ کے تمام تجارتی مراکز، دکانیں اور مارکیٹس بند ہیں۔۔ خیبر اور باجوڑ والوں نے بھی بھارت اور اسرائیل کے خلاف احتجاج میں کاروباری مراکز بند رکھے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا آغاز ہو گیا، آج ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال اہل غزہ سے یکجہتی کا اظہار ہوگی۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہڑتال پوری قوم کی جانب سے ہے، قوم فلسطینیوں سے محبت کا اظہار کر کے اسرائیل اور امریکا کی مذمت کرے گی، پاکستانی قوم فلسطینیوں کی نسل کشی برداشت نہیں کر سکتی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں