اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

جماعت اسلامی کی کے پی کے میں اجتماعی استعفوں کی حمایت

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے امیرمشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری کے معاملے پر خیبرپختونخوا ہ اسمبلی سے اجتماعی استعفوں کی حمایت کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مشتاق احمد خان کا کہنا تھا کہ اگر صوبے کے حق کےلئے تمام جماعتیں اسمبلی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرتی ہیں تو جماعت اسلامی سب سے آگے ہوگی۔

جماعت اسلامی خیبرپختونخواہ کے امیرکا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ کی ترقی میں وفاقی حکومت رکاوٹ بن رہی ہے لیکن جماعت اسلامی صوبے کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ پاک چائنا اقتصادی راہداری کے رُوٹ پر خیبر پختون خواہ کی حکومت کی جانب سے اعتراضات اُٹھائے گئے تھے اور وفاق سے اپنی شکایات اور تحفظات کا برملا اظہار کرتے آئے ہیں،حال ہی میں وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ نے وفاقی میٹنگ میں بھی شکایات کے انبار لگا دیے تھے۔

یاد رہے جماعت اسلامی خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی حلیف جماعت ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں