اسلام آباد:سراج الحق کے فاٹا سے متعلق تازہ بیان نے حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے فاٹا بل اسمبلی میں لانے کے لئے 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔ اُنھوں نے فاٹا ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موسم ٹھنڈا اور جذبات گرم ہیں، اسلام آباد میں دھرنا بھی دیں گے اور خیمے بھی لگائیں گے۔
اُنھوں نے فاٹا سے متعلق اصلاحات کی عدم منظوری پر دارالحکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ فاٹا اصلاحات سے متعلق بل قومی اسمبلی کے ایجنڈے میں شامل تھا، جسے اسپیکر نے ایجنڈے سے اچانک نکال دیا۔ اس موقع پر انھوں نے یہ بھی کہا کہ 17 دسمبر کو بیت المقدس اور فلسطینیوں سے اظہار یک جہتی کے لئے ملین مارچ کیا جائے گا۔
فاٹا سے متعلق حکومت کا رویہ عوام کی توہین ہے: عمران خان*
فاٹا ریلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ بھی شریک ہوئے۔اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ہمیں لولی پاپ نہیں چاہیے، حکومت کے پاس فاٹا کو خیبر پختون خوامیں ضم کرنے کا آخری موقع ہے۔
واضح رہے کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق اپوزیشن کی فاٹا اصلاحات سے متعلق قائم ہونے والی کمیٹی میں بھی شامل ہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق فیض آباد دھرنے کے بعد موجودہ حالات میں اسلام آباد میں ایک اور دھرنا وفاقی حکومت کی مشکلات کا سبب بن سکتا ہے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔