تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

جبران ناصر اور منشا پاشا کی منگنی، تصاویر اور ویڈیوز وائرل

کراچی: پاکستانی اداکارہ منشا پاشا اور سماجی رہنما جبران ناصر نے باضابطہ طور پر منگنی کرلی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دو روز سے دونوں کی منگنی کا کارڈ زیر گردش تھا مگر منشا اور جبران یا اُن کے اہل خانہ کی جانب سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تھی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے کارڈ میں منگنی کی تاریخ 22 دسمبر درج تھی اور لکھا تھا کہ ’جبران اور منشا آپ کو 22 دسمبر کو دوپہر کے کھانے پر مدعو کرنا چاہتے ہیں‘۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر دونوں کی منگنی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئیں البتہ دونوں کی جانب سے ابھی تک باقاعدہ تصویر یا اسٹیٹس شیئر نہیں کیا گیا۔

جبران ناصر اور منشا پاشا نے ایک دوسرے کو منگنی کی انگوٹھی پہنائی جبکہ دونوں نے مل کر ڈانس بھی کیا۔

یاد رہے کہ ایک برس قبل ہونے والے عام انتخابات میں جبران ناصر نے کراچی کے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 111 اور قومی اسمبلی کی نشست این اے 247 پر آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑا تھا۔

انتخابی مہم کے دوران اُن کی دوست منشا پاشا نے متعلقہ حلقوں کے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ جبران ناصر کو ووٹ کاسٹ کریں جبکہ اداکارہ نے خود بھی لاؤڈ اسپیکر کے نشان پر ٹھپہ لگا کر اپنا حق رائے دہی استعمال کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -