بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور ویدانگ رائنا کی آنے والی ایکشن تھرلر سے پھر پور فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔
بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور ویدانگ رینا کی آنے والی فلم ’جگرا‘ ریلیز کے لیے تیار ہے، ریلیز سے قبل آج 26 ستمبر کو میکرز نے جگرا کا ٹریلر لانچ کیا ہے۔
دھرما پروڈکشن نے تین منٹ کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اداکارہ کو ایکشن ہیروئن کے اوتار میں دکھایا گیا ہے، اپنے بھائی کو بچانے کے لیے نکلنے والی عالیہ بھٹ ایک بہت ہی طاقتور کردار میں نظر آ رہی ہیں۔
عالیہ بھٹ نے بھی اپنے آفیشل انسٹاگرام پر جگرا کا ٹریلر شیئر کیا ہے اور اس کا کیپشن دیا ہے ’آل سیٹ؟‘، اس فلم میں عالیہ بھٹ نے ’ستیہ‘ کا کردار ادا کیا ہے، جس کا ماضی کئی مسائل سے بھرا ہوا ہے۔
View this post on Instagram
ستیہ کی زندگی میں صرف ایک ہی شخص ہے اور وہ ہے اس کا بھائی انکور( ویدانگ نے انکور کا کردار ادا کیا ہے)، انکور کو منشیات کیس میں عدالت تین ماہ کے بعد کرنٹ لگا کر موت دینے کا حکم دیتی ہے۔
انکور اپنی بہن سے دور بیرون ملک میں رہتا ہے۔ ستیہ کے پاس اپنے بھائی کو بچانے کے لیے صرف تین مہینے ہیں، عدالتی فیصلے کے بعد عالیہ بھٹ عرف سیتہ اپنے بھائی کو بچانے کے مشن پر نکلتی ہیں، بعد میں، ستیہ اپنے دوست سے بھی پوچھتی ہے کہ کیا اسے، اس کے بھائی سے ملنے کی اجازت دی کیسے ملے گی۔
ٹریلر میں ستیہ کو لوگوں سے لڑتے، درختوں سے چھلانگ لگاتے، اور سفر کے دوران بے حد شوق سے کھانا کھاتے ہوئے دیکھا جاتا ہے۔
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور اداکار ویدانگ رائنا کی فلم کے ٹریلر نے ہی مداحوں کو جذباتی کردیا ہے، فلم اگلے ماہ 11 اکتوبر کو ریلیز ہوگی۔