برمنگھم: انگلش کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جمی اینڈرسن نے ساتھی کھلاڑیوں سے معافی مانگ لی۔
تفصیلات کے مطابق برمنگھم میں کھیلے جانے والے ایشز ٹیسٹ میچ کے پہلے روز انگلینڈ کے فاسٹ بولر جمی اینڈرسن نے اہم وقت پر فیلڈ چھوڑ کر چلے جانے پر ساتھی بولرز سے معافی مانگ لی۔
جمی اینڈریسن ایشز ٹیسٹ کے پہلے روز صرف چار اوورز کرواسکے تھے جس کے بعد انہیں پنڈلی میں درد کی وجہ سے باہر جانا پڑا تھا۔
اینڈرسن کے باہر جانے کے بعد کرس ووکس اور اسٹورٹ براڈ نے بولنگ کرائی تھی، ٹیم میں ایک فاسٹ بولر کم ہوگیا تاہم انگلش بولرز براڈ اور کرس ووکس نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے بالتریتب پانچ اور تین وکٹیں حاصل کی تھیں۔
یہ پڑھیں: ایشز ٹیسٹ، آسٹریلیا کی لڑکھڑاتی بیٹنگ لائن کو اسمتھ کا سہارا، 284 پر آل آؤٹ
واضح رہے کہ گزشتہ روز آسٹریلوی ٹیم 158 رنز پر 8 وکٹیں گرنے کے باوجود اسٹیو اسمتھ کی شاندار 144 رنز کی اننگز کی بدولت 284 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی۔
اسٹیو اسمتھ کے ساتھ فاسٹ بولر پیٹر سڈل نے شاندار 44 رنز کی اننگز کھیلی تھی اور ٹیم کا اسکور 284 رنز بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
ایشز ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل جاری ہے 32 اوورز میں انگلش ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 80 رنز بنالیے ہیں، جیسن رائے 10 رنز بنا پر پیٹسن کا شکار بنے۔
انگلش ٹیم کو کینگروز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 200 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی 9 وکٹیں باقی ہیں۔