کراچی : کسٹمز حکام نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک سے آنے والے مسافر سے کروڑوں روپے مالیت کا قیمتی سامان برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ پر تعینات کسٹمز اہلکاروں نے متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی سے آنے والے مسافر سے قیمتی سامان برآمد کرلیا، برآمد شدہ سامان میں ہیرے، گھڑی اور ایک کروڑ روپے مالیت کی الیکٹرانک اشیاء شامل ہیں۔
کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار مسافر کی نشاندہی پر فلائٹ میں موجود ساتھی کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔
کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف اسمگلنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، دونوں ملزمان کو ریمانڈ کےلیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
اس سے قبل بھی کسٹم حکام نے جناح ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی اشیاء اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی تھی۔
Comments
- Advertisement -