منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا نام تبدیل کرکے مریم نواز کے نام پر رکھ دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا نام تبدیل کرکے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے نام سے منسوب کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا نام تبدیل کردیا اور انسٹیٹیوٹ کا نام ’مریم نواز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو و اسکولر ڈیزیزز‘ رکھ دیا گیا۔

پنجاب کے وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "نام تبدیل کرنا اسپتال کی ایک علیحدہ، خودمختار ادارے کے طور پر نئی شناخت کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز کو خود مختار بنا دیا گیا ہے اور یہ جناح ہسپتال کے انتظامی کنٹرول میں نہیں ہوگا۔

خیال رہے جناح اسپتال کے سامنے 4 سال قبل سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دور حکومت میں جناح ٹراما سینٹر کی تعمیر کا آغاز ہوا تھا۔

بعد ازاں نگران حکومت کے دور میں اس منصوبے کو بدل کر امراض قلب کی ایک جدید علاج گاہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا، اور اس منصوبے کا نام ’جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی‘ رکھا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں