جمعرات, اپریل 24, 2025
اشتہار

کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹروں کے 2 گروپوں میں جھگڑا، مریض رل گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کرچی کے جناح اسپتال میں ہڑتال اور ڈاکٹروں کے 2 گروپوں میں جھگڑے کے باعث مریض رل گئے جبکہ انتظامیہ کو پولیس طلب کرنا پڑی۔

جناح اسپتال میں ہڑتال اور ینگ ڈاکٹروں کے گروپوں میں جھگڑا تاہم پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پایا۔

او پی ڈیزز کھلوا دی گئیں لیکن ڈاکٹرز نہیں پہنچے۔ مریض اور تیماردار ڈاکٹروں کے انتظار میں بیٹھے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: جناح اسپتال کراچی کے ڈاکٹرز کا 3 دن کا الٹی میٹم

پولیس نے بتایا کہ ڈاکٹروں کے دو گروپوں میں جھگڑا ہوا، کچھ ڈاکٹرز کو ساتھ لے گئے ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر سکیورٹی جناح اسپتال نے بتایا کہ 4 روز سے او پی ڈی مسلسل بند ہیں، اسپتال میں مریض در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کا براہ راست مسئلہ سیکریٹری صحت کے ساتھ ہے، ان کے مطالبات سیکرٹری صحت پورے کریں گے۔

قبل ازیں خبر سامنے آئی تھی کہ جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن دو گروپوں میں تقسیم ہوگئی، ایک گروپ نے گزشتہ روز او پی ڈی کا بائیکاٹ ختم کیا تھا جبکہ دوسرا گروپ احتجاج جاری رکھنا چاہتا ہے۔

اسپتال انتظامیہ نے ہدایت کی تھی کہ احتجاج فوری ختم کیا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں