کراچی : جناح اسپتال کے پیرامیڈیکل اسٹاف کا احتجاج چوتھے روز بھی جاری ہے، ہزاروں مریض مارے مارے پھر رہے ہیں جبکہ سندھ کے وزیرِصحت نے ہڑتال کو سیاسی قرار دیکر جان چھڑالی ہے۔
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کا سب سے بڑا سرکاری اسپتال پیرامیڈیکل اسٹاف کے رحم وکرم پر ہیں، اسپتال کی او پی ڈیز کے دروازےچوتھے روز بھی مریضوں کیلئے بند ہیں، چار روز میں ساڑھے چار سو آپریشن ملتوی اور طبی سہولیات سے محروم دس ہزار سے زائد مریض مسیحائی کے منتظر ہیں مگر پیرامیڈیکل اسٹاف اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہیں
صدر ینگ نرسزایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ معاملہ سیاسی نہیں،حکومت بتائے ہیلتھ الاؤنس فنڈ کہاں گیا؟ جب دیگر صوبوں میں ہیلتھ انشورنس کی سہولت ملتی ہے تو سندھ میں کیوں نہیں، انشورنس ملنے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔
یاد رہے کہ جناح اسپتال کا پیرامیڈیکل اسٹاف چار روز سے ہیلتھ الاؤنس نہ ملنے پراحتجاج کررہا ہے۔