اشتہار

جناح ہاؤس حملہ کیس : جیو فینسنگ میں 35 موبائل نمبرز ٹریک کرلیے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پولیس نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں جیو فینسنگ میں 35 موبائل نمبرز ٹریک کرلیے ، موبائل نمبروں کی لوکیشنز جناح ہاؤس و دیگر حساس تنصیبات پر پائی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق جناح ہاؤس حملہ کیس میں جیو فینسنگ میں 35 موبائل نمبرز ٹریک کرلیے گئے، پولیس نے بتایا کہ تمام موبائل نمبرز 9 مئی کو جناح ہاؤس سے آپریٹ ہوتے رہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی نےٹیکنیکل ورکنگ مکمل کرکے سبسکرائبرز کی تفصیلات حاصل کیں، 9مئی کو موبائل نمبروں کی لوکیشنز جناح ہاؤس و دیگر حساس تنصیبات پر پائی گئیں۔

- Advertisement -

حکام نے کہا کہ شارٹ لسٹ موبائل نمبرز جناح ہاؤس کے بعد دیگر تنصیبات کی طرف گئے،موبائل نمبروں کےصارفین کےنام ،پتہ اورلوکیشنز ٹریک کی جارہی ہیں۔

شارٹ لسٹ موبائل نمبرز کئی گھنٹے تک حساس ایریاکی حدود میں ہی رہے، صارفین کےکوائف اورسیاسی وابستگی پی ٹی آئی سے ہے۔

یاد رہے اس سے قبل جی ایچ کیو اور کور کمانڈر لاہور کے گھروں پر حملے کے معاملے پر گرفتار اور عدم گرفتار ملوث تمام ملزمان کی پروفائلنگ کرنےکا فیصلہ کیا گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ تمام ملزمان کی پروفائنگ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے شروع کی گئی، سیاسی جماعت سے تعلق ہونے سےمتعلق شواہد حاصل کرلئے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں