جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

جناح ہاوس حملہ کیس : خدیجہ شاہ اور صنم جاوید سمیت 197 ملزمان کی ضمانتیں مسترد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاوس حملہ کیس میں خدیجہ شاہ ، صنم جاوید ، عالیہ حمزہ اور طیبہ راجہ سمیت 197 ملزمان کی ضمانتیں مسترد کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے جناح ہاوس حملہ کیس میں 230 ملزمان کی ضمانتوں پر فیصلہ سنایا ۔

عدالت نے خدیجہ شاہ ، عالیہ حمزہ ، صنم جاوید اور طیبہ راجہ سمیت 197 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کردیں جبکہ 33 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرتے ہوٸے انھیں ایک ایک لاکھ مچلکے کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

گزشتہ روز عدالت نے ملزمان کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا، ملزمان کے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ واقعہ سے کوٸی تعلق نہیں سیاسی بنیادوں پر ملوث کیا گیا لہذا ضمانت منظور کی جاٸے ۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شناخت پریڈ میں ملزمان کی شناخت ہوٸی اور ان کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ وہ جناح ہاوس پر حملے میں ملوث ہیں لہذا ضمانت مسترد کی جاٸے۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں