اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

جناح ہاؤس حملہ کیس، عدالتی حکم پر یاسمین راشد کو پولیس لائن اسپتال بھجوا دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آٸی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو جناح ہاوس حملہ کیس میں ایک روز کے لیے پولیس لاٸن اسپتال بھجوا دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے سماعت کی، پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ۔ عدالت نے قرار دیا کہ پہلے فٹنس سرٹیفکیٹ دیا جاٸے اس کے بعد جسمانی ریمانڈدیا جا سکتا ہے ۔ کسی بیمار شخص کی جسمانی ریمانڈ نہیں دیا جا سکتا۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ رات کو ایم ایس سروسز نے یاسمین راشد کو ڈسچارج کر دیا۔

عدالت نے میڈیکل بورڈ کی رپورٹ طلب کی جو تفتیشی افسر پیش نہ کر سکا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ ڈاکٹر یاسمین راشد آج پولیس لاٸن ہسپتال میں رہیں اور کل میڈیکل بورڈ اور ڈسچارج رپورٹ پیش کی جاٸے۔

عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو کل دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں