تازہ ترین

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے جج کیخلاف ریفرنس دائر

راولپنڈی: نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے...

مٹھائی کی دکانوں پر جنات کی آمد : دکاندار کی زبانی حیرت انگیز واقعہ

مٹھائی دیکھتے ہی تقریباً سب کے منہ میں پانی بھر آتا ہے لیکن کیا آ پ جانتے ہیں کہ مٹھائی جنات کی بھی پسندیدہ چیز ہے اور وہ اکثر اوقات مٹھائی خریدنے آتے ہیں۔

اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں کراچی کے ایک مشہور مٹھائی فروش محمد اسلم نے اپنا تجربہ بیان کرتے ہوئے ایک واقعہ سنایا کہ کس طرح جنات مٹھائی کی دکانوں پر آکر خریداری کرتے ہیں۔

محمد اسلم نے بتایا کہ چار ماہ قبل میری دکان پر رات کے تقریباً ساڑھے گیارہ بجے کے بعد دو افراد آئے اور آٹھ کلو مٹھائی کا آرڈر دیا مٹھائی لینے کے بعد  اور وہ دونوں افراد دکان کے سامنے رکھے ایک تخت پر بیٹھ گئے اور کچھ ہی دیر میں دیکھتے ہی دیکھتے ساری مٹھائی کھا گئے۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے تجسس کے طور پر باہر آکر ان کو جاتے ہوئے دیکھنا چاہا  تو کچھ دور جاکر وہ دونوں غائب ہوگئے ، محمد اسلم کا کہنا تھا کہ ان کے علم کے مطابق جنات کا سایہ نہیں ہوتا اور نہ ہی آئینے میں ان کا عکس نظر آتا ہے۔

اب اگر آپ کا کسی مٹھائی کی دکان پر جانا ہو تو اس بات کو نوٹ ضرور کیجیے گا، کیا پتہ آپ کے برابر ہی کوئی ایسا خریدار کھڑا ہو جس کا عکس شیشے میں دکھائی نہ دے۔

Comments

- Advertisement -